شانگلہ ،کوزباٹکوٹ میں دو ہفتوں سے غائب بجلی بحال کر دی گئی

شانگلہ ،کوزباٹکوٹ میں دو ہفتوں سے غائب بجلی بحال کر دی گئی

  

الپوری ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ :کوزباٹکوٹ میں دو ہفتوں سے غائب بجلی بحال کر دی گئی ، نیا ٹرانسفرمر کی تنصیب سے علا قے میں تاریکی کا خا تمہ کر دیا گیا ، سیدانوں محلہ، قلعہ ، گوراچ محلہ، کوز تلہ کے سینکڑوں گھرانوں کی ناظم وی سی نو شیروان سواتی کا خراج تحسین، تفصیلات کے مطابق کو زباٹکوٹ کے مختلف علا قوں سیدانوں محلہ، قلعہ ، گوراچ محلہ، کوز تلہ کے سینکڑوں گھرانوں کی بجلی کا ٹرانسفرمر دو ہفتوں سے جل گیا تھا جس کی وجہ سے علا قے میں اندھیروں نے ڈھیرے جما لئے تھے، ٹرانسفرمر کی خرابی کے با عث سینکڑوں گھرانوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی اور لوگ شدید گر می میں بجلی سے محروم تھی، تاہم علا قے کے ویلج کونسل کے ناظم حاجی نو شیروان سواتی نے واپڈا ، ضلع ناظم اور ایم پی اے کے تعاؤن 100کے وی کے نئے ٹرانسفر مر کی تنصیب کر کے گنجان آباد علا قوں کو بجلی کی فراہمی بحال کر دی ،نئے ٹرانسفر مر کی تنصیب کے مو قع پر علا قے کے مشران رزاق کاکا، فضل الرحمن ، بشیر ، آصف سواتی، محمد افضل اور عزیز سمیت دیگر مشران بھی موجود تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -