شانگلہ بار ایسوسی ایشن کا عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ

شانگلہ بار ایسوسی ایشن کا عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ

ا لپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ بار ایسوسی ایشن کا عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ۔لاہور پولیس گردی میں ملوث اہلکاروں کو عبرتناک سزا دی جائے۔ شانگلہ بار ایسوسی ایشن کے صدر شیبرخان ۔ جنرل سیکرٹری شاہ فواد خان ایڈووکیٹ ۔شانگلہ بار ایسوسی ایشن الپوری سمیت پورن ،چکیسر، بشام کے وکلاء نے لاہور میں وکلاء پر پولیس گردی کے خلاف منگل کے روز وکلاء نے ضلع شانگلہ میں عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کردیا ہے جس کی وجہ سے عدالتوں میں کام ٹھپ ہوکر رہ گئی ۔شانگلہ بار ایسوسی ایشن کے صدر شیبر خان کی زیرصدارت شانگلہ بار روم میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں وکلاء نے بھر پور شرکت کی۔ ادھر تحصیل بار پورن ،تحصیل بار چکیسر،تحصیل بار بشام میں بھی وکلاء نے عدالتوں سے مکمل بائیکاٹ کیا،تحصیل بارز میں بھی لاہور واوقعے کی شدید الفاط میں مزمت کی گئی،لاہور وکلاء پر غیر مناسب لاٹھی چارج کر نے والے ملوث پولیس ہلکاروں کے خلاف کار وائی کا مطا لبہ کیا۔ڈسٹرکٹ بار شانگلہ کے اجلاس میں لاہور میں پولیس کی جانب سے وکلاء پر تشدد کی شدید مزمت کی گئی ہے۔شانگلہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وکلاء کے ساتھ پولیس کا رویہاتہائی افسوس ناک ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی بار کونسل کی ہدایت پر وکلاء ائندہ کی لائحہ عمل طے کرے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر