سی پی این ای پریس کونسل کمیٹی کے قیام کا اعلان

سی پی این ای پریس کونسل کمیٹی کے قیام کا اعلان

  

کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر ضیاء شاہد نے سی پی این ای پریس کونسل کمیٹی کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ سی پی این ای کے سیکریٹری جنرل اعجازالحق کے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پریس کونسل کمیٹی کی منظوری اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی تھی۔ اعلامیہ کے مطابق پریس کونسل کمیٹی کے مقاصدمیں صحافیوں کے اخلاقیات کے اصول، پریس کی آزادی اور پریس کونسل آف پاکستان کے کام کی جانچ پڑتال کرنے اور اس میں بہتری کے لئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے فعال کردار ادا کرنا ہے۔ کمیٹی اپنی سفارشات / تجاویز قائمہ کمیٹی کو ارسال کرے گی۔ پریس کونسل کمیٹی 14؍اراکین پر مشتمل ہوگی جس کے چیئرمین روزنامہ خبریں کے چیف ایڈیٹر ضیا شاہد جبکہ ڈپٹی چیئرمین روزنامہ تجارت کے چیف ایڈیٹر جمیل اطہر قاضی مقرر کئے گئے ہیں۔ کمیٹی کے دیگر اراکین میں عارف نظامی (روزنامہ پاکستان ٹوڈے)، وامق زبیری (روزنامہ بزنس ریکارڈر) شاہین قریشی (روزنامہ جنگ)، ، اعجازالحق (روزنامہ ایکسپریس)، عامر محمود (کرن ڈائجسٹ گروپ)، رحمت علی رازی (روزنامہ طاقت)، مہتاب خان (روزنامہ اوصاف)، انور ساجدی (روزنامہ انتخاب)، طاہر فاروق (روزنامہ اتحاد)، قاضی اسد عابد (روزنامہ عبرت)، ڈاکٹر جبار خٹک (روزنامہ عوامی آواز) اور صدیق بلوچ (روزنامہ بلوچستان ایکسپریس) شامل ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -