باجوڑ میں بریگیڈئیر عامر کیانی کا صحافیوں کے اعزاز میں ٹی پارٹی کا اہتمام

باجوڑ میں بریگیڈئیر عامر کیانی کا صحافیوں کے اعزاز میں ٹی پارٹی کا اہتمام

  

باجوڑ ایجنسی ( نمائندہ پاکستان )باجوڑ ایجنسی باجوڑ سیکٹر کمانڈر نارتھ بریگیڈیئرعامر کیانی کا صحافیوں کے اعزاز میں ٹی پارٹی کا اہتمام ۔تفصیلات کے مطابق سیکٹر کمانڈر نارتھ بریگیڈئیر عامر کیانی نے باجوڑ سکاٗوٹس میں صحافیوں کے اعزاز میں ٹی پارٹی کا اہتمام کیا جس میں باجوڑ ایجنسی کے ممتاز صحافی حضرات سمیت پولٹیکل ایجنٹ باجوڑ عامر خٹک ، کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس رحمان قادر ،کیپٹن عباس ،ایڈیشنل پولٹیکل ایجنٹ محمد علی ،اسسٹنٹ پولٹیکل ایجنٹ عارف خان ،اسسٹنٹ پولٹیکل ایجنٹ ناوگئی انوارالحق اور سرکاری اور فوجی افسران نے شرکت کی اس موقع پر برگیڈئیر عامر کیانی نے باجوڑ ایجنسی میں میڈیا کے جاندار کردار کی تعریف کی اُنہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ،لیویز فورس ،عمائدین اور عوام کی قربانیوں سے یہاں امن و امان قائم ہوچکا ہے اور اب ہمیں ایجنسی کے تعمیر و ترقی اور اس کے مکینوں کے معیار زندگیاں بہتر بنانے پر کام کر رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب باجوڑ ایجنسی کو ایک ماڈل ایجنسی کے طور پر یاد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ایجنسی کے عوام محب و طن ،ترقی پسند اور مٹی پیار کرنے والے ہیں اور سب سے خوشی کی بات یہ ہے کہ باجوڑ کے عوام ترقی پسند کرنے والے لوگ ہیں اور پولٹیکل انتظامیہ کیساتھ مل کر باجوڑ ایجنسی کے تعمیر و ترقی کیلئے کام کو تیز کیا جائے گا اس موقع پر پولٹیکل ایجنٹ باجوڑ عامر خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہاس ات میں کوئی شک نہیں ہے کہ باجوڑ ایجنسی کے لوگ محب و طن ہیں اور پولٹیکل انتظامیہ ایجنسی کے تعمیر و ترقی کیلئے بہت جلد پراجیکٹس شروع کر رہی ہے جو انڈر پراسز ہے اُنہوں نے کہا کہ باجوڑ ا یجنسی میں پانی اور سبز و شادابی کو دیکھ کر ایبٹ آباد اور مانسہرہ کی یاد تازہ ہوتی ہے اور اسی بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ایجنسی کے لوگ بچوں کی تعلیم و تربیت پر فوکس کر رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب باجوڑ ایجنسی ایک ترقی یافتہ اور ماڈل ایجنسی کے طور پر سامنے آئیگس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -