سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی ،14 اشتہاری 7 منشیات فروش گرفتار

سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی ،14 اشتہاری 7 منشیات فروش گرفتار

  

پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ڈکیت،راہزنی ،قتل اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب 14 اشتہاری مجرمان سمیت 07 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید خود کار اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق سی سی پی او محمد طاہر خان کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن سجاد خان کی نگرانی میں پشاور پولیس نے قتل ڈکیتی ،راہزنی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کے ٹھکانوں پر چھاپے لگائے گئے ان چھاپوں کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 14 ،اشتہاری مجرمان جبکہ کینٹ ،سٹی اور رورل سرکل کے حدود سے 07 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے چرس اور افیون برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -