پشاور ،سرکلر روڈ پر ضلعی حکومت کی جائیداد پر تعمیرات مسمار

پشاور ،سرکلر روڈ پر ضلعی حکومت کی جائیداد پر تعمیرات مسمار

پشاور( کرائمز رپورٹر)عوامی شکایت پر ٹاؤن ون انتظامیہ سٹی سرکلر روڈ پر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جائیداد پر تعمیرات مسمارکردی جبکہ قصہ خوانی محلہ اعوان میں چپل سٹور اور پریس مشین کارخانہ سیل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عوامی شکایا پر چیف ڈیمالشنگ انسپکٹرز قیصر باچہ اور فضل محمود نے ڈیمالشنگ سٹاف کے ہمراہ سٹی سرکلر روڈ پر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جائیداد پر راتوں رات تعمیر ہونے والے تعمیرات کومسمارکردیا جبکہ قصہ خوانی میں محلہ اعوان کی شکایت پر محلہ میں چپل کارخانہ اور پریس مشین کے کارخانہ کو سیل کردیا گیا

مزید : پشاورصفحہ آخر