چکوال،20مسلح افرادنے ایک شخص کو زخمی کردیا

چکوال،20مسلح افرادنے ایک شخص کو زخمی کردیا

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) 20مسلح افراد نے ناجائز تعمیرات سے منع کرنے پر ایک شخص کو پستول کے بٹ مار کر شدید زخمی کر دیا اور اس کا ہونڈا موٹر سائیکل بھی گھسیٹ کر لے گئے، وزیر سلطان ولد فتح محمد محلہ ڈھوک بھٹیاں نے پولیس کو بتایا کہ نذیر سلطان ، محمد وسیم، محمد شکیل، محمد فیاض، فیصل محمود اور دیگر 15,16افراد نے ان کی اراضی پر غیر قانونی تعمیرات شروع کر رکھی تھی۔ فرحان علی کے منع کرنے پر محمد وسیم نے پستول کا بٹ مار کر شدید زخمی کیا اور ناک کی ہڈی بھی توڑ دی۔ فرحان کو دیگر افراد نے بھی بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کا موٹر سائیکل بھی زبردستی گھسیٹ کر لے گئے۔ اے ایس آئی محمد حسین نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر