11افراد نے گھر میں گھس کر ایک شخص اور دو خواتین کو زخمی کر دیا

11افراد نے گھر میں گھس کر ایک شخص اور دو خواتین کو زخمی کر دیا

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) قصبہ اوڈھروال تھانہ صدر کے علاقہ میں 11افراد نے گھر میں گھس کر ایک شخص اور دو خواتین کو زخمی کر دیا۔ تنویر عابد ولد محمد صادق سکنہ اوڈھروال نے درخواست دی کہ ملزمان وقاص ولد اعظم، آصف علی ولد نادر علی، حامد، رفاقت پسران شبیر، علی ولد کوثر محمود معہ چھ نامعلوم افراد اس کے گھر میں گھس آئے اور اسے اور اس کی بھابی، والدہ کو مارنا پیٹنا شروع کر دیا۔ اے ایس آئی ضمیر حسین نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلا ش شروع کر دی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -