ترکی پاکستان کی سماجی ، اقتصادی ترقی میں دلچسپی رکھتا ہے،چوہدری انیس

ترکی پاکستان کی سماجی ، اقتصادی ترقی میں دلچسپی رکھتا ہے،چوہدری انیس

راولپنڈی (جنرل رپورٹر )ترکی کی آل انڈسٹریز اینڈ بزنس مین ایسوسی ایشن TUMSIADپاکستان کے چیئرمین چوہدری انیس اقبال نے راولپنڈی چیمبر آ ف کامرس کا دورہ کیا اور صدر چیمبر راجہ عامر اقبال سے ملاقات کی اس موقع پر چوہدری انیس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتا ہے دونوں ملک ثقافتی اور مذہبی رشتوں میں بندھے ہیں دونوں ملکوں کے نجی شعبوں میں شراکت داری بڑھانے کی ضرورت ہے انہوں نے نمائشوں کے ذریعے تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے راولپنڈی چیمبر کی کوششوں کو سراہا چوہدری انیس نے صدر چیمبر کو ستمبر کے آخر میں لاہور میں پاک میڈیکا میڈیکل اینڈ ہیلتھ فیئر میں شرکت کی دعوت بھی دی ہیلتھ فیئر کا مقصد مقامی سطح پر صحت کی سہولتوں میں بہتری لانے اور ہیلتھ سسٹم کو جدید بنانے کے لیے ترکی کے تجربات سے استفادہ کرنا ہے اس مو قع پر صدر راجہ عامر اقبال نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر نے حال ہی میں ترکی میں کاروباری مواقعوں کے حوالے سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا تھا اس موقع پر بی ٹو بی میٹنگز بھی ہوئیں مختلف شعبوں خاص طور پر فارما سیؤٹیکل، پولٹری، جمز اینڈ جیولری اور ماربل میں دو طرفہ تجارتی تعلقات میں اضافے پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا کانفرنس کا مقصد تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ پاکستان کا مثبت امیج سامنے لانا بھی تھاانہوں نے TUMSIADکے چیئر مین کو راولپنڈی چیمبر کی جاری سرگرمیوں اور مستقبل کے پروگراموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی انہوں نے نمائشوں کے انعقاد کے حوالے سے چیمبر کی جانب سے بھر پور تعاون کا یقین بھی دلایاملاقات میں سینئر نائب صدر راشد وائیں اور سیکرٹری جنرل عرفان منان بھی موجود تھے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر