آئندہ الیکشن میں ن لیگ کلین سوئیپ کریگی،رفعت عباسی

آئندہ الیکشن میں ن لیگ کلین سوئیپ کریگی،رفعت عباسی

راولپنڈی (جنرل رپورٹر )مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کلچر ونگ پنڈی ڈویژن کی صدر رفعت عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کی واحد نمائندہ جماعت ہے جس نے ہمیشہ اپنے دور اقتدار میں ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا ہے پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے رفعت عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے سے بہتر ہے کے عمران خان اب اپنی عمر کے تقاضے کو مد نظر رکھتے ہوئے ناچ گانے کی بجائے اپنی آخرت کا ساماں اکٹھا کریں تاکہ ان کی عیاشیوں بھری زندگی کا سدباب ہو اور اللہ سے توبہ کریں توبہ کا دروازہ ہر وقت کھلا ہے نوجوان نسل کو تباہی کی طرف مت لے کر چلیں الیکشن2018میں پاکستان مسلم لیگ ن پورے ملک سے کلین سویپ کرے گیاور حلہ این 120لاہور کے ضمنی الیکشن میں محترمہ کلثوم نواز کی فتح ایک تاریخی فتح ہو گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر