غفلت لاپرواہی پر67وارڈن افسران کو شوکاز نوٹس جاری

غفلت لاپرواہی پر67وارڈن افسران کو شوکاز نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی( جنرل رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے ڈیوٹی میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرنے، اپنے ڈیوٹی پوئنٹ پر ٹریفک وائلیشنز کو کنٹرول نہ کرنے اور ٹریفک وائلیشنز کے خلاف موثر کاروائی کرنے میں غفلت و لاپرواہی برتنے پر 67وارڈن افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں جبکہ جعلی چالان بک رکھنے پر ٹریفک وارڈن ظہیر اور مسلسل غیر حاضر رہنے پر ٹریفک وارڈن خلیل کو کو نوکری سے برخاست کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق 67ٹریفک وارڈنز کو اپنے پوئنٹ ڈیوٹی پر ڈیوٹی میں عدم دلچسپی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر موثر کاروائی نہ کرنے پر سی ٹی او یوسف علی شاہد نے شوکاز نوٹس جاری کئے ہیں اسی طرح کوہ مری سیکٹر میں تعینات ٹریفک وارڈن ظہیر کو جعلی چالان بک رکھنے پر نوکری سے برخاست کرد یاہے جبکہ ٹریفک وارڈن خلیل کو ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضررہنے پر نوکری سے ڈسمس کر دیا ہے۔