نواز شریف کا ملکی ترقی کا ایجنڈہ ہرصورت مکمل کرینگے:شاہنواز رانجھا

نواز شریف کا ملکی ترقی کا ایجنڈہ ہرصورت مکمل کرینگے:شاہنواز رانجھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا(بیورو رپورٹ) وزیرمملکت برائے قانون وانصاف بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ملکی ترقی اور خوشحالی کے ایجنڈے کو ہر صورت مکمل کریں گے مسلم لیگ(ن)نے اپنا عوامی خدمت کا وعدہ پورا کیا ہے مخالفین کو مایوسی اور ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک 28شمالی میں سوئی گیس فراہمی کے منصوبے کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یوسی چےئرمین حاجی جاویداقبال ٹوانہ، مہر ریاض لک، رائے حامد رضا بھٹی ، مہر غلام عباس لک، مہر نعمان و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کسی انتشار پسندی اور دھرنا سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے چن دمفاد پرست عناصر کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے لیکن انشاء اللہ میاں نواز شریف کا عوام دوست ملکی تعمیروترقی کا ایجنڈا ہر صورت مکمل کریں گے پوری قوم میاں محمد نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑی ہے عوام نے پانامہ فیصلہ مسترد کردیا ہے اور عوام کے دلوں کے وزیر اعظم آج بھی میاں نواز شریف ہیں چند مفاد پرست مایوس سیاستدان قومی اداروں میں ٹکراؤ چاہتے ہیں لیکن وہ ہمیشہ کی طرح ناکام ہوں گے مسلم لیگ(ن)اداروں کا احترام کرتی ہے آئندہ عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ(ن)واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی کیونکہ عوام مسلم لیگ(ن)پر بھرپور اعتماد کرتی ہے ۔
شاہنواز رانجھا