یوم آزادی کا دن ہمیں جان سے بھی پیارا ہے،ملک لیاقت حسین

یوم آزادی کا دن ہمیں جان سے بھی پیارا ہے،ملک لیاقت حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)مملکت خداداد پاکستان کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ہر محب وطن پاکستانی یوم آزادی کے دن دلی اور ذہنی سکون محسوس کرتا ہے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا یوم آزادی کا دن ہمیں جان سے بھی پیارا ہے ان خیالات کااظہار چیئرمین یوسی 90چک جلال دین ملک لیاقت حسین نے یوم آزادی کے حوالے سے یونین کونسل کے دفتر میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ بابائے قوم نے ملک پاکستان حاصل کرکے ہم پر احسان عظیم کیا ہے مملکت خداداد پاکستان میں ہم آزاد شہری کی حیثیت سے اپنی زندگیاں گزاررہے ہیں اس آزادی میں شہیدوں کا خون شامل ہے خواتین کی عزتیں شامل ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے انشاء اللہ دودن دورنہیں جب کشمیر بھی آزادہوکر پاکستان کا حصہ بنے گا۔