کراچی،راحت فتح علی خان کی تاجپوشی26اگست کو ہوگی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) عالمی شہرت یافتہ گلوکارراحت فتح علی خان ہفتہ 26اگست کو سربکھیرنے کراچی آرہے ہیں اس موقع پر لیریکل جھرنا نائٹ کے عنوان سے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والے میوزیکل کنسرٹ میں ملک کے معروف ہیئر ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر حنیف سعید راحت فتح علی خان کی تاج پوشی کریں گے کنسرٹ میں صنم ماروی بھی فن کا جادو جگائیں گی جبکہ بعض ایسے فنکار بھی اپنی صلاحیت آزمائیں گے جو مستقبل میں پاکستان کی پہچان بننے والے ہیں ۔ موسیقی میں عالمی شہرت کے حامل راحت فتح علی خان آٹھ ماہ بعد کراچی میں پرفارمنس دیں گے۔