سرکاری پلاٹوں کی چائنا کٹنگ ملزمان کی عبوری ضمانت منسو خ

سرکاری پلاٹوں کی چائنا کٹنگ ملزمان کی عبوری ضمانت منسو خ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے لائنز ایریا میں سرکاری پلاٹوں کی چائنا کٹنگ اور کرپشن سے متعلق دو ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کرکے گرفتاری کا حکم دے دیاہے۔منگل کوسندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو لائنز ایریا میں سرکاری پلاٹوں کی چائنا کٹنگ اور کرپشن کا معاملہ پر سناعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم محمد اسلم اور اخلاق احمد کی ضمانت منسوخ کردی۔ دونوں ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت حاصل کررکھی تھی۔ عدالت نے نیب افسران کو ملزموں کو گرفتار کرنے کا حکم دے کر تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا۔ نیب کے مطابق ملزموں نے افسران کے ساتھ مل کر سرکاری پلاٹوں پر چائنا کٹنگ کرکے فروخت کردیا۔ ملزموں نے چائنا کٹنگ کرکے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر