ڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت26 اگست تک ملتوی

ڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت26 اگست تک ملتوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت26 اگست تک ملتوی کردی۔کراچی کی احتساب عدالت کے روبروڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپشن کے دو ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وکلا کے بائیکاٹ کے پیش نظر سماعت چھبیس اگست تک ملتوی کردی۔ نیب پراسیکیوٹر نے ڈاکٹر عاصم کے شریک ملزموں کی درخواست پر دلائل دینے تھے۔ ڈاکٹر عاصم کے خلاف یوبی ایل بینک کا گواہ بھی اپنا بیان قلمبند نا کراسکا۔ ڈاکٹر عاصم نے بیماری کے پیش نظر ایک روز کے لیے حاضری سے استثنیٰ حاصل کرکھا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر