کلثوم نواز کا الیکشن اپنا سمجھ کر لڑ رہا ہوں

کلثوم نواز کا الیکشن اپنا سمجھ کر لڑ رہا ہوں

لاہور(آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب شہبا زشریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز میری والدہ کی جگہ ہیں اور ان کا الیکشن اپنا سمجھ کر لڑ رہا ہوں،مخالفین کو شکست فاش سے دو چار کرینگے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو میڈیاسے گفتگو میں کیا۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ این اے120سے بیگم کلثوم نواز کی کامیابی کیلئے ٹیمیں تشکیل دی ہیں اور باہر رہ کر انتخابی مہم کی مسلسل نگرانی کروں گا جبکہ کارکنوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ الیکشن جیتنے کے لئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں تاکہ مخالفین کو شکست فاش سے دوچار کیا جاسکے۔

مزید : کراچی صفحہ اول