پاکستان میں دہشتگردوں کی کوئی پناہ گاہ نہیں ، خطے میں امن کیلئے تعاون جاری رکھیں گے، اعزاز چودھری

پاکستان میں دہشتگردوں کی کوئی پناہ گاہ نہیں ، خطے میں امن کیلئے تعاون جاری ...
پاکستان میں دہشتگردوں کی کوئی پناہ گاہ نہیں ، خطے میں امن کیلئے تعاون جاری رکھیں گے، اعزاز چودھری

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکامیں پاکستان کے سفیر اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے۔ پاکستان غیر مستحکم افغانستان کے منفی اثرات38 برس سے بھگت رہا ہے۔امریکی صدر کی نئی افغان پالیسی پرردعمل میں اعزاز چودھری کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابی واضح ہے اورقیادت واضح کر چکی ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی کوئی پناہ گاہ نہیں ،پاکستان امن کیلئے امریکا سمیت دیگر ملکوں سے تعاون جاری رکھے گا ،پاکستان نے ہمیشہ پرامن افغانستان کیلئے کوششیں کیں، صرف افغانیوں کی قیادت میں مذاکرات ہی افغانستان میں دیرپاامن لاسکتے ہیںتاہم انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں پاکستان کا کسی سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چودھری نے کہا دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے عزم کو متنازع نہیں بنایا جا سکتا،امریکی انتظامیہ سے ملاقات کر کے نئی پالیسی کی تفصیل جاننے کی کوشش کرینگے انہوں نے کہا امریکا کی نئی پالیسی پر پاکستانی کابینہ میں بحث ہوئی ہے اوراس پالیسی نیشنل سکیورٹی کمیٹی میں بھی بحث کی جائے گی ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -