صدر ملتان ہائیکورٹ بار کے وارنٹ کیخلاف وکلا کی تیسرے روز بھی ہڑتال، عدالتوں کا بائیکاٹ، سائلین کو شدید مشکلات

صدر ملتان ہائیکورٹ بار کے وارنٹ کیخلاف وکلا کی تیسرے روز بھی ہڑتال، عدالتوں ...
صدر ملتان ہائیکورٹ بار کے وارنٹ کیخلاف وکلا کی تیسرے روز بھی ہڑتال، عدالتوں کا بائیکاٹ، سائلین کو شدید مشکلات

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر ملتان ہائیکورٹ بار شیر زمان کے وارنٹ کیخلاف وکلا کی تیسرے روز بھی ہڑتال ، عدالتوں کا بائیکاٹ،کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوا جس کے باعث سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ملتان میں وکلاءکی جانب سے کچہری چوک میں دھرنا دیا جائے گا،اس موقع پر کچہری چوک میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی جبکہ لاہور ہائیکورٹ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ،پولیس کے تازہ دم دستوں نے پوزیشن سنبھال لیں،رینجرز عدالت نمبر ایک اور دو کی سکیورٹی پر تعینات ہیں ، فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی تیسرے روز بھی ہڑتال جاری ہے،ہڑتالی وکلانے سیشن کورٹ کے باہر احتجاجی کیمپ لگا رکھا ہے جبکہ سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور چنیوٹ میں وکلاءصدر ملتان ہائیکورٹ بار کے وارنٹ کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -