سندھ کے تمام نوجوانوں کو ہنرمند بنائیں گے : ذوالفقار احمد چیمہ

سندھ کے تمام نوجوانوں کو ہنرمند بنائیں گے : ذوالفقار احمد چیمہ
سندھ کے تمام نوجوانوں کو ہنرمند بنائیں گے : ذوالفقار احمد چیمہ

  

کراچی(ویب ڈیسک)نیوٹیک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا کہ ان کا ادارہ سندھ کے نوجوانوں کو بے روزگار نہیں رہنے دے گا بلکہ انہیں ہنر مند بناکر اس قابل کریں گے کہ وہ اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں ۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میرین اکیڈمی میں پاس آؤٹ ہونے والے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ہنر ایسی چابی ہے جس سے نوجوانوں کے لئے ملازمتوں کے دروازے کھل جائیں گے۔ انہوں نے پاکستان میرین اکیڈمی میں ٹریننگ کے معیار کی تعریف کی ۔ اس سے پہلے کمانڈنٹ میرین اکیڈمی کموڈور اکبر نقی نے تربیت کی تفصیلات بتائیں ۔ بعد میں ذوالفقار احمد چیمہ نے تربیت مکمل کرنے والوں میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیئے ۔

مزید :

کراچی -