عوامی مسلم لیگ اور تحریک انصاف آرٹیکل 62 اور 63 کیساتھ ہے، قانون میں ترمیم کرنےوالوں کو منہ کی کھانا پڑیگی ، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ اور تحریک انصاف آرٹیکل 62 اور 63 کیساتھ ہے، قانون میں ترمیم ...
عوامی مسلم لیگ اور تحریک انصاف آرٹیکل 62 اور 63 کیساتھ ہے، قانون میں ترمیم کرنےوالوں کو منہ کی کھانا پڑیگی ، شیخ رشید

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عوامی مسلم لیگ اور تحریک انصاف آرٹیکل 62 اور 63 کےساتھ کھڑی ہے ، حکومت کو آئین میں کوئی تبدیلی نہیں کرنے دیں گے، اگر ن لیگ نے ترمیم کی کوشش کی تو عوامی تحریک سپریم کورٹ میں جائے اور امیدہے اس کیلئے سڑکوں پرنکلنے کاوقت ہی نہیں آئےگا،جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اگرن لیگ کےساتھ ملی ہوئی نہیں توزرداری کواس کاثبوت دیناہوگا،کیونکہ آصف زرداری سندھ میں نیب کے قانون کا خاتمہ چاہتے ہیں ، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ طاقت اورقانون میں مقابلہ ہونے جارہاہے،شریف فیملی نے 17 سال سے کیسز دبائے ہوئے ہیںاور ان کیسز میں مرکزی ملزم نوازشریف ہیں جن کےخلاف چار ریفرنسز ہیں یہ جو کچھ کرنے جارہے ہیں،اس کانتیجہ کچھ بھی ہوسکتاہے، سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا اب ان کو آئین اور قانون میں تبدیلیاں یاد آرہی ہیںجب کوئی قانون کی زد میں آئے ہیں ، ہم آئین کے آرٹیکل62اور63کے بھرپورحامی ہیںآئین میں ترمیم کرنے والے ناکام ہوں گے اور ان کو منہ کی کھانا پڑے گی ۔

مزید :

راولپنڈی -