وہ وقت جب وقار یونس نے اتنی تیز گیند کرائی کہ اس کی وجہ سے ایک بکری کو جان سے ہاتھ دھونا پڑگئے

وہ وقت جب وقار یونس نے اتنی تیز گیند کرائی کہ اس کی وجہ سے ایک بکری کو جان سے ...
وہ وقت جب وقار یونس نے اتنی تیز گیند کرائی کہ اس کی وجہ سے ایک بکری کو جان سے ہاتھ دھونا پڑگئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بورے والا ایکسپریس وقار یونس جب گیند کرانے آتے تھے تو بڑے بڑے بلے بازوں کی ٹانگیں کانپ جاتی تھیں، لیکن اب انہوں نے قومی ٹیم میں آنے سے بھی پہلے کا واقعہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دفعہ ان کی گیند لگنے سے ایک بکری کو بھی جان سے ہاتھ دھونا پڑ گئے تھے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ وہ قومی ٹیم میں آنے سے پہلے اپنے آبائی علاقے وہاڑی میں ایک چھوٹے گراﺅنڈ میں سیمنٹڈ پچ پر میچ کھیل رہے تھے۔ اس پچ میں جگہ جگہ کریک پڑے ہوئے تھے اور بعض جگہوں سے ٹوٹی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آفریدی کی دھواں دار بیٹنگ ، 42 گیندوں پر 101 رنز بنادیے

وقار یونس نے بتایا کہ میچ کے دوران پاس ہی بکریاں چر رہی تھیں اور جب انہوں نے ایک گیند کرائی تو ایک کریک پر لگ کر بہت زیادہ باﺅنس ہوئی اور وہ کیپر کے سر کے اوپر سے اڑتی ہوئی باﺅنڈری لائن کے قریب ایک بکری کو جا لگی جس سے اس کی حالت نازک ہوگئی۔

وقار یونس نے کہا ’ہمارے اتنے ذرائع نہیں تھے کہ بکری کے مالکان کو ہرجانہ دے سکتے اس لیے بھاگنے کی تیاری میں تھے کہ اسی دوران چرواہے آگئے اور انہوں نے فوری طور پر بکری کو حلال کرلیا‘۔

مزید :

کھیل -