”این اے 120 الیکشن، میں نے (ن) لیگ کے اس شخص کی تعریف کی تو مجھے دھمکیاں ملنا شروع ہو گئیں کہ۔۔۔“ سینئر صحافی نے انتہائی حیران کن انکشاف کر دیا، کس نے اور کیا دھمکی کی؟ کوئی تصور بھی نہ کر سکتا تھا کہ (ن) لیگ کے۔۔۔

”این اے 120 الیکشن، میں نے (ن) لیگ کے اس شخص کی تعریف کی تو مجھے دھمکیاں ملنا ...
”این اے 120 الیکشن، میں نے (ن) لیگ کے اس شخص کی تعریف کی تو مجھے دھمکیاں ملنا شروع ہو گئیں کہ۔۔۔“ سینئر صحافی نے انتہائی حیران کن انکشاف کر دیا، کس نے اور کیا دھمکی کی؟ کوئی تصور بھی نہ کر سکتا تھا کہ (ن) لیگ کے۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اور سینئر صحافی افتخار احمد نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں ضمنی انتخاب سے متعلق بات کی اور مسلم لیگ (ن) کے ایک ایم این اے کی تعریف کی تو انہیں دھمکیاں ملنا شروع ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سابق وزیراعظم نواز شریف کو فون، کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی
تفصیلات کے مطابق افتخار احمد نے اس انکشاف کیلئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا رخ کیا اور انکشاف کیساتھ اس نمبر کے آخری تین حروف بھی لکھے جس سے انہیں دھمکی آمیز فون موصول ہوا۔ انہوں نے لکھا ”مجھے 0000000939 سے دھمکی آمیز فون موصول ہوا کہ میں نے نجی ٹی وی جیو نیوز پر منیب فاروق کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کی تعریف کیوں کی اور یہ کیوں کہا کہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کامیابی حاصل کرے گی۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ آفریدی کی دھواں دار بیٹنگ ، 42 گیندوں پر 101 رنز بنادیے
ان کے اس انکشاف کے باعث ہر کوئی حیران پریشان ہے اور کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے کی تعریف کرنے اور این اے 120 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی کامیابی کی پیش گوئی کرنے پر انہیں دھمکی آمیز فون کالز موصول ہوں گی۔

مزید :

لاہور -