الیکشن کمیشن میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت14 ستمبر تک ملتوی

الیکشن کمیشن میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت14 ستمبر تک ملتوی
الیکشن کمیشن میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت14 ستمبر تک ملتوی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت، عمران خان کے وکیل بابراعوان اوراکبر ایس بابرکے وکیل احمدحسن الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ، تحریک انصاف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کے توہین عدالت کے فیصلے پر اپیل کا حق ہے ،توہین عدالت کے متعلق فیصلے کی کاپی 21اگست کو موصول ہوئی، ہائیکورٹ میں چھٹیاں ہیں وہاں اپیل دائرکی ہے،اس موقع پرچیف الیکشن کمشنر سردار ضا حیات نے کہا کہ فیصلے کی کاپی15اگست کوتیارتھی،یہ الگ بات کہ آپ کو تاخیر سے ملی،چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان توہین عدالت کیس کی سماعت14 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

مزید :

اسلام آباد -