”میں چاہتا ہوں کہ۔۔۔“ کلثوم نواز کی بیماری کا پتہ چلتے ہی شہباز شریف نے ایسا پیغام جاری کر دیا جو سیدھا نواز شریف کے دل میں اتر جائے گا، کیا کہا؟ جان کر مریم نواز کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی

”میں چاہتا ہوں کہ۔۔۔“ کلثوم نواز کی بیماری کا پتہ چلتے ہی شہباز شریف نے ایسا ...
”میں چاہتا ہوں کہ۔۔۔“ کلثوم نواز کی بیماری کا پتہ چلتے ہی شہباز شریف نے ایسا پیغام جاری کر دیا جو سیدھا نواز شریف کے دل میں اتر جائے گا، کیا کہا؟ جان کر مریم نواز کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو گلے کے کینسر کی تشخیص کے بعد جہاں ہر کوئی ان کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہے وہیں شہباز شریف بھی میدان میں آ گئے ہیں جنہوں نے اپنی ’بھابھی‘ کیلئے ایسا پیغام جاری کیا ہے جو سیدھا نواز شریف کے دل میں اتر جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”این اے 120 الیکشن، میں نے (ن) لیگ کے اس شخص کی تعریف کی تو مجھے دھمکیاں ملنا شروع ہو گئیں کہ۔۔۔“ سینئر صحافی نے انتہائی حیران کن انکشاف کر دیا، کس نے اور کیا دھمکی کی؟ کوئی تصور بھی نہ کر سکتا تھا کہ (ن) لیگ کے۔۔۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ”میری کلثوم بھابھی کی جلد صحت یابی، اچھی صحت اور لمبی عمر کیلئے میری نیک خواہشات اور دعائیں کلثوم بھابھی کیساتھ ہیں۔۔۔! پورا خاندان ان کیساتھ کھڑا ہے۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سابق وزیراعظم نواز شریف کو فون، کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی

ان کی جانب سے یہ پیغام منظرعام پر آنے کے بعد ہر کوئی اسے سراہ رہا ہے اور پوری قوم سیاست اور ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر ان کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہے۔

مزید : قومی