جے آئی ٹی رکن عرفان نعیم منگی نے شریف فیملی کے خلاف ریفرنس میں معاونت سے انکارکردیا

جے آئی ٹی رکن عرفان نعیم منگی نے شریف فیملی کے خلاف ریفرنس میں معاونت سے ...
جے آئی ٹی رکن عرفان نعیم منگی نے شریف فیملی کے خلاف ریفرنس میں معاونت سے انکارکردیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل عرفان نعیم منگی نے شریف فیملی کے خلاف ریفرنسز میں معاونت سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے رکن اور نیب بلوچستان کے ڈی جی عرفان نعیم منگی نے شریف فیملی کے خلاف ریفرنسز کے معاملے میں نیب حکام کی جانب سے معاونت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے تفتیشی ٹیمیں خود تحقیقات کریں‘ مجھے جو کچھ معلوم تھا وہ سب شواہد جے آئی ٹی کی رپورٹ میں دے چکے ہیں۔

الیکشن کمیشن میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت14 ستمبر تک ملتوی

مزید : اسلام آباد