تحریک انصاف نے ہنڈی کے ذریعے 26 ہزار ریال حاصل کئے‘ سعودی حکومت تحقیقات کرے: اکبر ایس بابر کا سفیر کو خط

تحریک انصاف نے ہنڈی کے ذریعے 26 ہزار ریال حاصل کئے‘ سعودی حکومت تحقیقات کرے: ...
تحریک انصاف نے ہنڈی کے ذریعے 26 ہزار ریال حاصل کئے‘ سعودی حکومت تحقیقات کرے: اکبر ایس بابر کا سفیر کو خط

  

اسلام آباد (صباح نیوز) تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے سعودی سفیر کے نام خط میں کہا ہے تحریک انصاف نے گزشتہ کئی برسوں سے سعودی عرب میں غیرقانونی طورپر فنڈز اکٹھے کئے ہیں۔ سعودی حکومت مبینہ طورپر غیرقانونی فنڈنگ کی تحقیقات کرے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اکبر ایس بابر نے خط میں کہا ہے سعودی عرب سے غیرقانونی طورپر ہنڈی کے ذریعے 2 لاکھ 26 ہزار 240 سعودی ریال حاصل کئے گئے ہیں۔ سعودی حکومت اس کی تحقیقات کرے۔ اکبر ایس بابر نے کہا مبینہ فنڈز کی تفصیلات الیکشن کمشن اور نہ ہی تحریک انصاف نے اپنی آڈٹ رپورٹ میں ظاہر کی ہیں۔ تحریک انصاف کا فنڈ ریزنگ مافیا سعودی اور پاکستانی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

پاکستان میں دہشتگردوں کی کوئی پناہ گاہ نہیں ، خطے میں امن کیلئے تعاون جاری رکھیں گے، اعزاز چودھری

مزید :

اسلام آباد -