”اگر بیگم کلثوم نواز چاہیں تو میں۔۔۔“ معروف صحافی نے کلثوم نواز کا علاج ایسی جگہ کرانے کی پیشکش کر دی کہ نیا ہنگامہ برپا ہو گیا، ساتھ ہی ایسی بات کہہ دی کہ مسلم لیگ (ن) والوں کے غصے کی انتہاءنہ رہی کیونکہ۔۔۔

”اگر بیگم کلثوم نواز چاہیں تو میں۔۔۔“ معروف صحافی نے کلثوم نواز کا علاج ...
”اگر بیگم کلثوم نواز چاہیں تو میں۔۔۔“ معروف صحافی نے کلثوم نواز کا علاج ایسی جگہ کرانے کی پیشکش کر دی کہ نیا ہنگامہ برپا ہو گیا، ساتھ ہی ایسی بات کہہ دی کہ مسلم لیگ (ن) والوں کے غصے کی انتہاءنہ رہی کیونکہ۔۔۔

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تو پوری قوم ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہے مگر ایسے میں معروف صحافی و اینکر مبشر لقمان نے ایک ایسا پیغام جاری کرتے ہوئے منفرد پیشکش بھی کر دی ہے جس کے باعث نیا ہنگامہ برپا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”میں چاہتا ہوں کہ۔۔۔“ کلثوم نواز کی بیماری کا پتہ چلتے ہی شہباز شریف نے ایسا پیغام جاری کر دیا جو سیدھا نواز شریف کے دل میں اتر جائے گا، کیا کہا؟ جان کر مریم نواز کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی

معروف صحافی مبشر لقمان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر جاری اپنے پیغام میں کہا ”اگر کلثوم نواز واقعی گلے کے کینسر میں مبتلا ہیں تو اللہ انہیں شفاءدے اور اگر وہ گھر کے قریب رہنا چاہتی ہیں تو میں ان کیلئے شوکت خانم ہسپتال میں علاج کا بندوبست کر سکتا ہوں۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”این اے 120 الیکشن، میں نے (ن) لیگ کے اس شخص کی تعریف کی تو مجھے دھمکیاں ملنا شروع ہو گئیں کہ۔۔۔“ سینئر صحافی نے انتہائی حیران کن انکشاف کر دیا، کس نے اور کیا دھمکی کی؟ کوئی تصور بھی نہ کر سکتا تھا کہ (ن) لیگ کے۔۔۔

مبشر لقمان کے اس پیغام پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ زیادہ تر صارفین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو اب سبق سیکھ لینا چاہئے اور سڑکوں و فلائی اوورز کیساتھ ساتھ ہسپتالوں کی بہتری کے علاوہ ہسپتالوں کے قیام پر بھی توجہ دینی چاہئے۔

مزید :

قومی -