پی آئی سے مسافروں کا سامان ابوظہبی چھوڑ آئی، ائیرپورٹ پر شدید ردعمل کا اظہار، نعرے بازی

پی آئی سے مسافروں کا سامان ابوظہبی چھوڑ آئی، ائیرپورٹ پر شدید ردعمل کا ...
پی آئی سے مسافروں کا سامان ابوظہبی چھوڑ آئی، ائیرپورٹ پر شدید ردعمل کا اظہار، نعرے بازی

  

لاہور (ویب ڈیسک) قومی ائیرلائن پی آئی اے کی ایک پرواز نے ایک مرتبہ اپنی روایتی لاپرواہی کا مظاہرہ کیا۔ بتایا گیا ہے کہ ابوظہبی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز کی کوتاہی اس وقت سامنے آئی جب مذکورہ پرواز لاہور پہنچی تو پروازکے مسافروں پر یہ انکشاف ہوا کہ پی آئی اے انتطامیہ ان کا سامان ابوظہبی چھوڑ آئی ہے، جس پرمذکورہ پرواز کے مسافروں نے ائیرپورٹ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ ان کا سامان اگلی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچایا جائے اور وہ سامان لئے بغیر ائیرپورٹ سے باہر نہیں جائیں گے، بعدازاں پی آئی اے حکام کی یقینی دہانی پر مسافروں نے احتجاج ختم کردیا۔

مزید : لاہور