پاکستان کے سرکاری ملازمین بھی گوریوں کے گرویدہ نکلے

پاکستان کے سرکاری ملازمین بھی گوریوں کے گرویدہ نکلے
پاکستان کے سرکاری ملازمین بھی گوریوں کے گرویدہ نکلے

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سرکاری اداروں کے ملازمین بھی بیرون ملک شادی کے گرویدہ نکلے۔ سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے غیر ملکیوں سے شادیاں رچانے والے ملازمین کی فہرست تیار کر لی۔ گریڈ ایک سے بائیس تک کے 3193 ملازمین نے بیرون ملک شادیاں کیں۔سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گریڈ ایک سے آٹھ تک کے مجموعی طور 2474 ملازمین نے بیرون ملک شادیاں کیں، جن میں سب سے زیادہ تعداد گریڈ پانچ کے 662 ملازمین کی ہے۔ گریڈ نو سے سولہ تک کے 653 سرکاری اہلکار بھی گوریاں بیاہ کر لائے جن میں گریڈ چودہ کے سب سے زیادہ 273 ملازمین شامل ہیں۔گریڈ سترہ سے بائیس تک کے 68 افسران نے بھی غیر ملکی خواتین سے شادی کی۔ ان میں گریڈ بائیس کا صرف ایک افسر شامل ہے۔

مزید :

اسلام آباد -