عمران خان عوامی عدالت میں مجرم ثابت ہو چکے، اب عدالت سے فرار حاصل کر رہے ہیں، اکبر ایس بابر

عمران خان عوامی عدالت میں مجرم ثابت ہو چکے، اب عدالت سے فرار حاصل کر رہے ہیں، ...
عمران خان عوامی عدالت میں مجرم ثابت ہو چکے، اب عدالت سے فرار حاصل کر رہے ہیں، اکبر ایس بابر

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ عوامی عدالت میں عمران خان مجرم ثابت ہو چکے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی اب خود عدالت سے بھاگ رہے ہیں ، نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ اگر عمران خان معافی مانگ لیتے تو شاید یہ معاملہ ختم ہو جاتا ، تحریک انصاف کے چیئرمین اسٹے اس لیے لے رہے ہیں کیوں کہ وہ مجرم ہیں،انہوںنے کہا کہ نیازی خان نے ہائیکورٹ میں فارن فنڈنگ کیس میں التواکی درخواست دائرکی ہے،خان صاحب الیکشن کمیشن میں پیش ہوکرمعافی مانگ لیتے توادارہ مضبوط ہوتا، عمران خان نے الیکشن کمیشن کی تذلیل کی ہے،اکبرایس بابرنے کہا کہ اگرن لیگ مجھ سے ملی ہوتی توایف آئی اے سے کیس کی کارروائی کرواتی، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال ایف آئی اے کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیں،انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کو اس معاملے کی تحقیقات کےلئے درخواست کی ہے، سعودی عرب سے فنڈنگ کے ثبوت سعودی سفیر کو بھیجے ہیں ۔

مزید :

اسلام آباد -