ملتان بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ریلوے سٹیشن سے 4 دہشتگردگرفتار

ملتان بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ریلوے سٹیشن سے 4 ...
ملتان بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ریلوے سٹیشن سے 4 دہشتگردگرفتار

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملتان بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران ریلوے سٹیشن سے 4 دہشتگردوں کو گرفتارکر لیا، دہشتگردوں کے قبضہ سے دستی بم اور اسلحہ برآمد، نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق دہشتگرد شالیمار ایکسپریس میں کراچی جا رہے تھے، سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پرریلوے سٹیشن کو گھیرے میں لے لیا اور ٹرین کے ملتان پہنچتے ہی کارروائی کے دوران چاروں دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا، دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا، دہشتگردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

مزید :

ملتان -