یہ تصویر پاکستان کے کس شہراور کس جگہ کی ہے؟ جان کرآپ کو بھی بے حدحیرت ہوگی

یہ تصویر پاکستان کے کس شہراور کس جگہ کی ہے؟ جان کرآپ کو بھی بے حدحیرت ہوگی
یہ تصویر پاکستان کے کس شہراور کس جگہ کی ہے؟ جان کرآپ کو بھی بے حدحیرت ہوگی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کی گئی حالانکہ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال اب پہلے سے یکسر مختلف ہے اور پاک فوج کیساتھ مل کر دیگر ادارے بھی رات دن کام میں مصروف ہیںاور امن دشمنوں کو منہ کی کھانی پڑرہی ہے، لاہور میں بھی سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت ہر لمحہ مختلف مقامات پر نظررکھی جارہی ہے اور یہ تصویر لاہور میں موجود کنٹرول روم کی ہے جہاں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت تمام کیمروں کے نتائج دیکھے جارہے ہیںاور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں متعلقہ ادارے فوری حرکت میں آتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پولیس کے بجٹ میں بھی اضافہ کردیا گیا ، ایک فارنزک لیب بھی بنائی گئی اور ایک پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول روم بھی قائم کیاگیا جہاں ایک شفٹ میں 140آفیسرز کام کررہے ہیںجن میں سے بیشتر آئی ٹی ایکسپرٹ ہیں۔یہ بھی انکشاف ہوا کہ شہر بھر کے مختلف مقامات پر لگے 8000سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج پربڑی سکرینوں کے ذریعے یہ افسران ہمہ وقت نظررکھے ہوئے ہیں۔

مزید :

قومی -