چوہوں نے نائجیریا کے صدر کو گھر سے کام کرنے پر مجبور کر دیا

چوہوں نے نائجیریا کے صدر کو گھر سے کام کرنے پر مجبور کر دیا
چوہوں نے نائجیریا کے صدر کو گھر سے کام کرنے پر مجبور کر دیا

  

ابوجا(صباح نیوز)چوہوں نے نائجیریا کے صدر کو گھر سے کام کرنے پر مجبور کر دیا۔نائجیریا کے صدر محمد بخاری اپنی طبیعت کی ناسازی کے باعث گذشتہ تین ماہ سے برطانیہ میں وقت گزار رہے تھے۔حکومت کے ترجمان گاربا شیہو نے کہا ہے کہ دفتر میں صدر کی غیر موجودگی میںچوہوں نے فرنیچر اور ایئر کنڈیشنر کو نقصان پہنچا یا جس کی مرمت کرنے کی ضرورت ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ دفتر سے کام نہ کرنے کے باوجود صدر کو کوئی دشواری نہیں ہوگی کیونکہ ان کے گھر میں تمام ضروری سہولتیں موجود ہیں جن کی مدد سے وہ سرکاری کام کر سکیں گے۔صدر بخاری جون 2016 میں لندن گئے تھے جس پر ان کے ترجمان نے کہا تھا کہ یہ دورہ کان کے انفیکشن کے علاج کے لیے ہے۔

اس کے بعد انھوں نے رواں سال پہلے جنوری، اور پھر مئی میں بھی لندن کا دورہ کیا۔ حزب مخالف کا دعوی ہے کہ صدر بخاری کو پرسٹیٹ سرطان ہو گیا ہے لیکن صدر بخاری نے اس کی تردید کی ہے۔لیکن صدر بحاری کے گھر سے کام کرنے کے فیصلے کو ملک کے عوام نے زیادہ پسند نہیں کیا ہے اور سرکاری طور پر دی جانے والی وجہ کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا ۔

مزید : بین الاقوامی