الیکشن کمیشن کا این اے 120 کا انتخاب پاک فوج کی زیر نگرانی کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا این اے 120 کا انتخاب پاک فوج کی زیر نگرانی کرانے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن کا این اے 120 کا انتخاب پاک فوج کی زیر نگرانی کرانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کا انتخاب پاک فوج کی زیر نگرانی کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے الیکشن کمیشن کو این اے 120 میں انتخاب کے دوران امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے فوج تعینات کرنے کی درخواست کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جلد وزارت دفاع کو این اے 120 میں فوج تعینات کرنے کے حوالے سے خط لکھا جائے گا۔ انتخاب کے دوران فوج پولنگ سٹیشنز پر بھی تعینات ہوگی۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی پر خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 پر ان کی اہلیہ کلثوم نواز اور پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد میں 17 ستمبر کو کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔