پاکستان دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ، دہشتگردوں کو پناہ دینے کا الزام درست نہیں،عالمی برادری سے تعاون جاری رکھیں گے، احسن اقبال

پاکستان دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ، دہشتگردوں کو پناہ دینے کا الزام ...
پاکستان دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ، دہشتگردوں کو پناہ دینے کا الزام درست نہیں،عالمی برادری سے تعاون جاری رکھیں گے، احسن اقبال

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں پاکستان پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کا الزام درست نہیں ، نادرا میگا سینٹرکے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک اور دنیا میں امن دیکھنا چاہتا ہے ،عالمی برادری سے ملکر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تعاون جاری رکھیں گے ، وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے ہمیں صرف سرحدوں پر نہیں بلکہ خطے میں امن چاہتے ہیں، پاکستان خطے میں امن کیلئے کردار ادا رکرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا، احسن اقبال نے کہا دہشتگردی کو ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھا کرختم نہیں کیا جا سکتابلکہ تمام ممالک کو ایک دوسرے سے تعاون کرنا ہو گا،انہوں نے کہا کہ انٹرویو دینے والا شخص عدالت کا سامنا نہیں کررہا ، ملک بھر میں رول آف لاءسب کیلئے ایک جیسا ہے ،اس شخص کے جانے کا فیصلہ عدالت نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ نادرا دنیا بھر میں نامور ادارہ بن چکا ہے اورجعلی شناختی کارڈ کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،2018 ءمیں عام انتخابات کا انعقاد ہو گااورعام انتخابات میں نادرا کا کردارکلیدی ہے ،وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کو دنیا میں ممتاز حیثیت حاصل ہے ،اسمارٹ کارڈز کے ذریعے جعلی شناختی کارڈ کی روک تھام میں مدد ملے گی ۔

مزید :

اسلام آباد -