نیب نے سابق ڈی آئی جی ریاض احمد کے 28 کروڑ روپے کے مزید اثاثوں کا سراغ لگالیا

نیب نے سابق ڈی آئی جی ریاض احمد کے 28 کروڑ روپے کے مزید اثاثوں کا سراغ لگالیا
نیب نے سابق ڈی آئی جی ریاض احمد کے 28 کروڑ روپے کے مزید اثاثوں کا سراغ لگالیا

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب بلوچستان نے سابق ڈی آئی جی پولیس ریاض احمد کے 28 کروڑ روپے کے مزید اثاثوں کا سراغ لگالیا ہے۔

ترجمان نیب کے مطابق ملزم ریاض احمد کے 35 بینک اکاﺅنٹس ہیں جن میں اس نے رشتہ داروں کے نام پر کروڑوں روپے فکس ڈپازٹ کرا رکھے ہیں۔ سابق ڈی آئی جی اور اس کے رشتہ داروں کی گرفتاری کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کردی گئی ہے جبکہ ڈی جی نیب نے ملزم کے تمام اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے بلوچستان پولیس کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈی آئی جی ریاض احمد کو گرفتار کر لیا

واضح رہے کہ سابق ڈی آئی جی پولیس ریاض احمد کو 16 فروری 2017 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم پر الزام تھا کہ اس نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے کرپشن کی اوراسلام آباداور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جائیدادیں بنائیں ، اس کے علاوہ ملزم نے کئی گاڑیاں بھی اپنے زیر استعمال رکھی ہوئی تھیں۔

مزید : کوئٹہ