پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان برطانوی فلم میں روبوٹ بنیں گی
لاہور (آن لائن)پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان شارٹ برطانوی سائنس فکشن فلم دی اچیلز پروٹوکول میں روبوٹ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔پاکستانی اداکارہ ارمینہ نے پہلی بار اپنے روبوٹک کردار کی تصویر شیئر کی ہے جسے دیکھ کر کئی لوگوں نے حیرانی کا اظہار کیا۔ ارمینہ خان اس مختصر سائنس فکشن فلم کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی، فلم کی کہانی ایک آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی جانب سے اس کائنات کو ایٹمی بارود سے ختم کرنے کے منصوبے کے ارد گرد گھومتی ہے۔