پاکستان میں پارٹیشن 1947 پر پابندی
لاہور (آن لائن)حال ہی میں بالی و وڈ کی نئی ریلیز ہونیوالی فلم پارٹیشن 1947 پر پاکستان بھر کے سینما گھروں میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹیشن 1947 میں اہم تاریخی حقائق کو غلط طریقے سے پیش کیاگیاہے۔ فلم میں برطانوی راج کے آخری وائسرائے لارڈ ماونٹ بیٹن کا اہم کردار پیش کیا گیاہے۔ فلم میں اداکارہ ہما قریشی اور منیش دایال شامل ہیں۔یہ فلم رواں ہفتے ہندوستان میں ریلیز ہوچکی ہے۔