وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیب میں جواب جمع کرادیا

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیب میں جواب جمع کرادیا
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیب میں جواب جمع کرادیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بذریعہ خط نیب میں اپنا جواب جمع کرادیا ہے، انہوں نے اپنے خلاف نیب کی سابقہ انکوائری کی کچھ دستاویزات بھی اپنے جواب کے ساتھ جمع کرائی ہیں ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے نیب میں پیش ہونے کی بجائے بذریعہ خط اپنا جواب جمع کروایا ہے ۔ اپنے جواب میں انہوں نے نیب میں پیش نہ ہونے کی وجوہات کے ساتھ کچھ دستاویزات بھی جمع کرائی ہیں، نیب نے بھی اسحاق ڈارکی طرف سے خط اور دستاویزات ملنے کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی قومی احتساب کمیشن کے قیام پر متفق، نیب کے کیسز نئے کمیشن کو منتقل ہوجائیں گے: جیو نیوز

نیب ذرائع کے مطابق اسحاق ڈارنے نیب کی طرف سے بھجوائے گئے سوالنامے کا تفصیلی جواب دیا ہے۔ اسحاق ڈار اپنے جواب میں نیب کو نیب کی طرف سے ہی کی جانے والی انکوائری رپورٹ جمع کرا دی اوراپنے جواب میں کہا کہ ان کے خلاف نیب پہلے ہی انکوائری کر چکا ہے اب کس بات کی انکوائری کرنی ہے، نیب 15 جولائی 2016 کو ثبوت نہ ہونے پر انکوائری بند کر چکا ہے۔

دوسری جانب ایس ای سی پی کے افسران ریکارڈ کے ساتھ نیب میں پیش ہوئے اورانہوں نے اسحاق ڈارکی اہلیہ، دوبیٹوں اوربہو کا ریکارڈ نیب کے حوالے کردیا۔

مزید :

لاہور -