وہ وقت جب کترینہ کیف چپکے سے پاکستان آئیں ، لاہور میں ایک شخص کے پاس قیام کیا اور دبے پاﺅں چلی گئیں، کیا کرنے آئی تھیں؟ جان کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے

وہ وقت جب کترینہ کیف چپکے سے پاکستان آئیں ، لاہور میں ایک شخص کے پاس قیام کیا ...
وہ وقت جب کترینہ کیف چپکے سے پاکستان آئیں ، لاہور میں ایک شخص کے پاس قیام کیا اور دبے پاﺅں چلی گئیں، کیا کرنے آئی تھیں؟ جان کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی فیشن ڈیزائنرز اپنی مہارت اور خوبصورت ڈیزائننگ کے باعث دنیا بھر میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں ، نہ صرف لالی ووڈ بلکہ بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کے معروف اداکار بھی پاکستانی ڈیزائنرز کے لباسوں کے دیوانے ہیں، ایسی ہی دیوانگی کی ایک تصویر بالی ووڈ کیٹ کترینہ کیف کی بھی سامنے آئی ہے۔

معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائی) نے ماضی کی اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے پہلو میں کترینہ کیف نظر آرہی ہیں۔ ایچ ایس وائی نے بتایا کہ کترینہ کیف ایک دفعہ ان کے سٹوڈیو سے کپڑے خریدنے کیلئے خصوصی طور پر لاہور آگئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف کی بھارت کی اہم شخصیت سے طویل ملاقاتوں کی تصاویر منظرعام پر آگئیں

ایچ ایس وائی نے کہا ”وہ بدھ کا دن تھا جب کترینہ کیف کپڑوں کی خریداری کیلئے میرے لاہور کے سٹوڈیو میں آئی ، اور ہاں، وہ لاہور ہی آئی تھی۔ اگر آپ کنفیوز ہیں تو اس تصویر کو دیکھتے رہیں، مجھے یہ تصویر بالکل بھی پسند نہیں ہے، لیکن مجھے یاد ہے کہ کترینہ کیف حقیقی زندگی میں بہت ہی دراز قامت اور خوبصورت تھیں۔ کترینہ سے گفتگو کرکے مزہ آیا، وہ بہت ہی میٹھا بولتی ہیں، ہماری پوری ٹیم ہی انہیں اپنے سٹوڈیو میں پا کر بہت ہی پرجوش تھی‘۔

مزید : تفریح