این اے 120 کی انتخابی مہم پنجاب حکومت چلا رہی ہے، جہانگیر ترین، الیکشن کمیشن سے فوج کی تعیناتی کی درخواست

این اے 120 کی انتخابی مہم پنجاب حکومت چلا رہی ہے، جہانگیر ترین، الیکشن کمیشن ...
این اے 120 کی انتخابی مہم پنجاب حکومت چلا رہی ہے، جہانگیر ترین، الیکشن کمیشن سے فوج کی تعیناتی کی درخواست

  

اسلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ این اے120میں پوری پنجاب حکومت انتخابی مہم چلارہی ہے جس کے بارے میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کوتمام صورتحال سے آگاہ کر دیا،سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آزاد اور طاقتور ہونا چاہئے اور انتخابات میں الیکشن کمیشن کا کردار اہم ہوتا ہے ،سیکرٹری الیکشن کمیشن سے این اے 120 میں پولنگ سٹیشن کے اندر اورباہر فوج تعینات کرنی کی درخواست کی ہے کہ آر او کے دفتر اور گنتی کے دوران بھی فوج تعینات ہو، سیکرٹری جنرل تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو نااہل ہونے کے بعدآئین میں ترمیم کا خیال آیا ہے، جسے نہ قوم مانے گی اور نہ ہم ترمیم کرنے دیں گے ۔

مزید : اسلام آباد