ایف سی چیک پوسٹ پرحملہ، دو اہلکار شہید ، 3 زخمی

ایف سی چیک پوسٹ پرحملہ، دو اہلکار شہید ، 3 زخمی
ایف سی چیک پوسٹ پرحملہ، دو اہلکار شہید ، 3 زخمی

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) تربت کے علاقے دشت میں دہشتگردوں نے ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے دو اہلکاروں کو شہید اور تین کو زخمی کردیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ تربت کے علاقے دشت میں دہشتگردوں نے ایف سی کی چوکی کا نشانہ بنایا اور اہلکاروں پر شدید فائرنگ کردی۔ دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد حملہ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، جبکہ دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔

مزید :

کوئٹہ -اہم خبریں -