دوستوں کے اکسانے پر دریائے نیلم میں چھلانگ لگانے والے علی ابرار کی لاش مل گئی، یہ کہاں سے ملی؟ انتہائی دلخراش خبر آ گئی

دوستوں کے اکسانے پر دریائے نیلم میں چھلانگ لگانے والے علی ابرار کی لاش مل ...
دوستوں کے اکسانے پر دریائے نیلم میں چھلانگ لگانے والے علی ابرار کی لاش مل گئی، یہ کہاں سے ملی؟ انتہائی دلخراش خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایبٹ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوہالہ کے مقام پر دریائے نیلم میں دوستوں کے اکسانے پر چھلانگ لگانے والے علی ابرار کی لاش پٹن کے قریب سے دریا سے برآمد کر لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”میں چاہتا ہوں کہ۔۔۔“ کلثوم نواز کی بیماری کا پتہ چلتے ہی شہباز شریف نے ایسا پیغام جاری کر دیا جو سیدھا نواز شریف کے دل میں اتر جائے گا، کیا کہا؟ جان کر مریم نواز کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی
تفصیلات کے مطابق کوہالہ کے مقام پر دریائے نیلم میں دوستوں کے اکسانے پر چھلانگ لگانے والے گوجرانوالہ کا رہائشی 19 سالہ نوجوان علی ابرار کی لاش 5 دن بعد پٹن کے قریب دریا سے برآمد کر لی گئی۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے لاش قبضے میں لے لی ہے جسے قانونی کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کہ نوجوان علی ابرار اپنے پانچ دوستوں کے ہمراہ سیر کیلئے ایبٹ آباد کوہالہ کے مقام گیا جہاں اس کے دوستوں نے اسے 15 ہزار روپے اور ایک موبائل دینے کی شرط لگائی کہ وہ دریا میں چھلانگ لگا کر دریا پار کرے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”این اے 120 الیکشن، میں نے (ن) لیگ کے اس شخص کی تعریف کی تو مجھے دھمکیاں ملنا شروع ہو گئیں کہ۔۔۔“ سینئر صحافی نے انتہائی حیران کن انکشاف کر دیا، کس نے اور کیا دھمکی کی؟ کوئی تصور بھی نہ کر سکتا تھا کہ (ن) لیگ کے۔۔۔
علی نے ان کے کہنے پر دریا میں چھلانگ تو لگا دی مگر وہ خونی موجوں کا مقابلہ نہ کر سکا اور باہر آنے میں ناکام ہو گیا جس کے بعد آج اس کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

ایبٹ آباد -