مظفر آباد میں تین ماہ میں 3460 چالان کیے گئے

مظفر آباد میں تین ماہ میں 3460 چالان کیے گئے
مظفر آباد میں تین ماہ میں 3460 چالان کیے گئے

  

مظفرآباد(صباح نیوز) ٹریفک پولیس ضلع مظفرآباد کی تین ماہ کی دبنگ چلان کاروائی ،3460 چالان، 13,16,900 روپے جرمانہ کی رقم سرکاری خزانہ میں جمع ، تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک ڈاکٹر لیاقت ، ایس ایس پی مظفرآباد ، اور ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر نوعمر ڈرائیوروں ، ون ویلنگ ،غلط پارکنگ ، بدوں ہلمٹ، بدوں کاغذات ، اوور لوڈ نگ ، پریشر ہارن ، بلیک پیپرز آور سیٹیں ، زائد کرایہ کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے گزشتہ تین ماہ میں 3460 چالان کیے جن میں سے 1607 موٹر سائیکل ضبط کئے گئے ،445 رکشے بدوں کاغذات ضبط کئے گئے غلط پارکنگ کرنے والے 517 اور اور لوڈنگ میں 349 گاڑیوں کے چالان کاٹے گئے ۔

عوامی حلقوں کی جانب سے ایس پی ٹریفک چوہدری عطا محمد اور ٹریفک سارجنٹ ملک ارشاد کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیاگیا۔ عوامی حلقوں کی جانب سے کم عمر ڈرائیوروں اوربدوںکاغذات اور نامکمل کاغات کے خلاف کاروائی کو سراہا ہے ۔ ڈی ایس پی ٹریفک سردار ظہیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریوںاور کم عمر ڈرائیوروں سے اپیلکی ہے کہ وہ کم عمر بچوں کو گاڑی موٹر سائیکل چلانے نہ دیں ،قانون سب کے لئے برابر ہے اگر کسی بھی جگہ کوئی سرکاری ڈرائیور یا گاڑی قانون کی خلاف ورزی کرے گی تو اس کا بھی چالان کرتے ہوئے قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

مزید :

مظفرآباد -