عمر اور مکی آرتھر کے درمیان دراصل کس بات پر جھگڑا ہوا تھا؟ بالآخر مشتاق احمد نے اصل کہانی بتا دی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عمر اکمل آئے روز کسی نہ کسی تنازعہ کے باعث خبروں میں رہتے ہیں اور اس مرتبہ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے کیونکہ انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر گالیاں نکالنے اور نازیبا رویہ اختیار کرنے کا الزام لگایا ہے جس پر انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کیا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”میں چاہتا ہوں کہ۔۔۔“ کلثوم نواز کی بیماری کا پتہ چلتے ہی شہباز شریف نے ایسا پیغام جاری کر دیا جو سیدھا نواز شریف کے دل میں اتر جائے گا، کیا کہا؟ جان کر مریم نواز کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی
اس تمام تر معاملے پر سابق کھلاڑیوں نے عمر اکمل کو غلط قرار دیا ہے اور اب سابق کرکٹر مشتاق احمد بھی میدان میں آ گئے ہیں جنہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں اصل کہانی بتائی ہے۔
مشتاق احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ ”آج پتہ چلا ہے کہ عمر اکمل نے پریس کانفرنس کی ہے۔ میں نے سنی تو نہیں ہے لیکن میرے سامنے جو واقعہ ہوا اور ان دونوں کی جو گفتگو ہوئی وہ میں آپ کو بتا دیتا ہوں۔ وہ عمر اکمل کو سمجھا رہے تھے کہ آپ کوبڑے موقع دئیے ہیں، سات دفعہ موقع دیا ہے کہ آپ فٹنس لیول ٹھیک کرو لیکن ساتوں مرتبہ ہی آپ فیل ہو گئے۔
تو اپنی فٹنس، کرکٹ، بیٹنگ کو بہتر کرو اور کلب میں جا کر کرکٹ کھیلو، جب وہ یہ ساری باتیں کر رہے تھے تو بہت جذباتی تھے، اور کہہ رہے تھے کہ اب آپ کے پاس موقع ہے کہ آپ اپنی فٹنس بہتر کریں۔ باقی جو گالم گلوچ کی بات ہوئی ہے تو انہوں نے ناشائستہ الفاظ ضرور استعمال کئے تھے البتہ براہ راست عمر اکمل کو گالی نہیں دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”این اے 120 الیکشن، میں نے (ن) لیگ کے اس شخص کی تعریف کی تو مجھے دھمکیاں ملنا شروع ہو گئیں کہ۔۔۔“ سینئر صحافی نے انتہائی حیران کن انکشاف کر دیا، کس نے اور کیا دھمکی کی؟ کوئی تصور بھی نہ کر سکتا تھا کہ (ن) لیگ کے۔۔۔
تو مجھے امید ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا، بس میرے سامنے یہی کچھ ہوا، بڑا موٹا سا پیغام عمر اکمل کو دے رہے تھے کہ اپنا مائنڈ سیٹ تبدیل کر کے چیزوں کو مثبت طریقے سے لو اور اپنی فٹنس اور کرکٹ کو بہتر کرو۔“
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔