ایف آئی اے کاڈریپ کے خلاف ایکش، شکایات پر ریکارڈ طلب کرلیا

ایف آئی اے کاڈریپ کے خلاف ایکش، شکایات پر ریکارڈ طلب کرلیا
ایف آئی اے کاڈریپ کے خلاف ایکش، شکایات پر ریکارڈ طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مشرف زیدی) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان سے اتھارٹی کے خلاف موصول ہونے والی شکایات کے بارے میں ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ ایف آئی اے نے ڈریپ گزشتہ دو سالوں کے دوران رجسٹرڈ تمام درآمد کردہ ادویات کا ریکارڈطلب کرنے کے علاوہ ڈریپ کے ان افسران کی فہرست بھی مانگی ہے جنہوں نے بیرون ملک دورے کئے ہیں اور ان دوروں کا مکمل ریکارڈ اور ان پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کی ہدایات کی ہیں ۔

ایف آئی اے نے ڈریپ کی جانب سے جاری کردہ اس نوٹیفکیشن کی تفصیل بھی طلب کی ہے جس کے ذریعہ صوبوں کو صرف ایک کمپنی کی ہیپاٹائٹس کی ادویات خریدنے کے لئے ہدایت دی گئی ہے۔ ایف آئی اے کو شکایت موصول ہوئی ہے کہ ایک ڈرگ انسپکٹر کے والد ایک نجی ہسپتال میں جنرل مینیجر ہیں جن کے ذریعے ادویات کی خریداری کی جاتی ہے۔ ڈریپ کے قوانین کے مطابق اس طرح کسی افسر کو ڈریپ میں تعینات نہیں کیا جا سکتا.ڈریپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر محمد اسلم کاکہناہے کہ یہ خط متعلقہ شعبوں کو بھیج دیا گیا ہے اور ایجنسی کو تمام دستاویزات بر وقت فراہم کی جائیں گی۔

مزید :

اسلام آباد -