کوٹ عبدالمالک کے قریب ٹریفک حادثہ،3افراد جاں بحق28زخمی

کوٹ عبدالمالک کے قریب ٹریفک حادثہ،3افراد جاں بحق28زخمی
کوٹ عبدالمالک کے قریب ٹریفک حادثہ،3افراد جاں بحق28زخمی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد سے لاہور جانے والی بس کوٹ عبد المالک کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی ہے ، حادثے کے باعث 3افراد جاں بحق جبکہ 28زخمی ہوگئے ہیں۔

کلثوم نواز کو بلڈکینسر ہونے کے دعوے کی اصل حقیقت سامنے آگئی

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے لاہور جانے والی کا کوٹ عبد المالک کے قریب ٹرالر سے تصادم ہوا ہے جس کے باعث ابتدائی طور پر 3افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ28مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثے کے بعد ریسکیو اور پولیس کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں جبکہ بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔ ریسکیو حکام نے بس کو کاٹ کر اس میں سے زخمی افراد کو نکالا ہے جبکہ زخمیوں کو لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے جن میں سے اکثر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید : لاہور