متحدہ عرب امارات حکومت نے عید کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا
ابوظہبی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر عام تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق مورخہ 31 اگست سے اگلے ماہ 4 ستمبر کی تاریخ تک تمام سرکاری و نیم سرکاری، نجی اداروں اور تعلیمی اداروں میں چھٹیاں ہونگی۔