جے آئی ٹی کا رویہ اور طریقہ کار ٹھیک نہیں تھا، جے آئی ٹی کی سربراہی واجد ضیاکوکرنی تھی لیکن کوئی اور کررہاتھا:سعد رفیق
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ جے آئی ٹی کا رویہ اور طریقہ کار ٹھیک نہیں تھا، جے آئی ٹی کی سربراہی واجد ضیاکوکرنی تھی لیکن کوئی اور رکررہاتھا،ساری قوم گواہ ہے کہ تمام تر تحفظات کے باوجود ہم نے قانون کی پاسداری کی ہے ۔
میری والدہ کو گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، آپ کی دعاﺅں کا شکریہ ادا کرتی ہوں : مریم نواز
تفصیلات کے مطابق سعدرفیق کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ اب یہ تاثردیاجا رہا ہے کہ شریف خاندان نیب میں پیش نہیں ہو رہا۔انہوں نے کہاکہ سوال کرتے رہیں گے کہ آخرتمام امتیازی فیصلے صرف نوازشریف ،ان کے خاندان کیلئے کیوں؟جے آئی ٹی کا رویہ اور طریقہ کار ٹھیک نہیں تھالیکن ہم کسی بھی مرحلے پراعتراضات،تحفظات،شکایات کے باوجودعدالتی عمل سے پیچھے نہیں ہٹے اور ساری قوم گواہ ہے تمام ترتحفظات کے باوجود ہم نے قانون کی پاسداری بھی کی،یہی نہیں عدالتی احکامات کی تکمیل کی اورعدالتی احترام میں کمی نہیں آنے دی۔وزیرریلوے کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا نقطہ نظریہ ہے کہ ہماری بات سنی گئی لیکن اس پرغورنہیں کیا گیاجبکہ فیصلے کے فوراً بعد منتخب وزیراعظم نے اپنا وزارت عظمیٰ کا آفس خالی کردیا۔